غزہ میں اسرائیلی جارحیت اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے ترکیہ صدر
- 24, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے غز میں جاری اسرائیلی حیوانیت کو انسانیت کیلیے سیاہ ترین باب قرار دے دیا ـ غزہ جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوۓ اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے ، اور اب اس کا جنون برداشت سے باہر ہو چکا ہے ـ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل حملے روکے اور غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے امداد داخل ہونے دے ـ ترکیہ کے صدر نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ جارحیت ، قحط اور نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنا بھی اس سنگین جرم میں شامل ہونے کے مترادف ہے ـ
رجب طیب اردوان نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ اس واقعہ سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ نیتن یاہو بے قابو ہو چکا ہے ـ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ نہ صرف فلسطین بلکہ شام ، ایران ، یمن اور لبنان پر حملے کرکے اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا کہ اب وہ خطے میں امن کیلیے خطرہ بن چکا ہے ـ رجب طیب اردوان نے بھوکی فلسطینی خواتین کی خوراک کیلیے خالی نبرتن اٹھاۓ تصویریں بھی اپنی تقریر کے دوران دکھائیں اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے پوچھا کہ 2025 کے اس جدید دور میں بھی اس بربریت کا کوئی جواز ممکن ہے ـ جو پچھلے 23 مہینوں میں غزہ میں ہو رہا ہے ـ

تبصرے