فلسطین کو بطو ر ریاست تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر کو نیو یارک پولیس نے روک لیا

   نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر (ایمانیول میکرون) کے قافلے کو مشن دفت کی جانب جاتے ہوۓ پولیس نے روک لیا ـ نیویارک کی پولیس نے ایمانیول میکرون سے معذرت خواہانہ کہا کہ ابھی سڑک کو امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے قافلے کیلیے حفاظتی طور پر بند کیا گیا ہے ـ  جس پر فرانسیسی صدر نے مزاحیہ انداز میں گاڑی سے اتر کر سڑک پر کھڑے ہو کر امریکی صدر کو فون ملا یا اور کہا کہ دیکھیں میں سڑک پر کھڑا انتظار کر رہا ہوں کیونکہ سارا سسٹم آپ کیلیے بند ہے ـ 

   اس کے بعد کچھ ہی دیر میں سڑک پر پیدل چلنے والوں کیلیے راستہ کھول دیا گیا لیکن گاڑیوں کو پھر بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی ـ جس پر فرانسیسی صدر کو بھی پیدل ہی فرانس کے سفارتی مشن کی جانب جانا پڑا ـ اس واقعہ سے کچھ دن پہلے ہی فرانسیسی صدر نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+