حماس ایک یا دو نہیں بلکہ تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر اکٹھا رہا کرے ، امریکی صدر
- 24, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں 6 سال بعد اس اجلاس سے خطاب کر رہا ہوں ـ ٹرمپ نے سابقہ امریکی صدر (جوبائیڈن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی بحرانوں کا ذمہ دار بھی ان کی حکومت کو ٹھہرایا ـ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے سنجیدہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوۓ اسرائیل کے ساتھ قائم قریبی سیاسی اور فوجی تعلقات کی تصدیق بھی کی ـ امریکی صدر نے کہا کہ غزہ جنگ کے فوری خاتمے کیلیے مذاکراتی عمل اپنا نا ہوگا ـ ٹرمپ نے کہا اس جنگ میں 65 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جس سے دنیا بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ چکی ہے ـ
امریکی صدر نے کہا کہ اب جنگ ختم کرکے فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے لیکن اس میں حماس کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے ـ ٹرمپ نے کہا کہ ہم فوری طور پر 20 یرغمالیوں کو زندہ اور 38 کی لاشیں بھی واپس لانا چاہتے ہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ حماس کی جانب سے بار بار امن کے معقول مواقع ضائع کیے جانے کی وجہ سے یہ جنگ طول پکڑ گئی ـ ٹرمپ نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ یہ حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے ، جس سے خطے میں بد اعتمادی نے جنم لیا ـ

تبصرے