کوئی بھی امدادی قافلہ سمندری حدودد توڑ کر غزہ میں داخل نہیں ہو سکتا ، اسرائیل

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ کیلیے امداد لانے والے کسی بھی بحری قافلے کوسمندری حصار توڑنے سے روک دیا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ـ کہ غزہ کی سمندری ناکہ بندی جنگی زون میں قائم ہے جس میں کسی کو بھی باہر سے داخل نہیں ہونے دیا جاۓ گا ـ 

   اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے دیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل جہاز اور کشتیاں "اشکون بندرگاہ" پر لنگر انداز ہو سکتی ہیں ـ اور ان کا لایا گیا امدادی سامان غزہ میں پہنچا دیا جائے گا ـ غزہ  کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا قافلے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن (گریٹا تھنبرگ) بھی شامل ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+