لندن کے میئر نے ٹرمپ کو سنائیں کھری کھری
- 25, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ لندن کے میئر خطرناک ترین شخص ہیں جو کہ لندن میں شریعت نافذ کرنے کا سوچ رہے ہیں ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لندن کے کسی پہلے مسلمان میئر نے ٹرمپ کے اس بیان کا کرارہ جواب دیا ہے ـ میئر لندن (صادق خان) نے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات اس کی انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ـ صادق خان کا کہنا تھا کہ مجھے تو ایسے معلوم ہو رہا ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دماغ میں کرایہ ادا کیے بغیر رہ رہا ہوں ـ
میئر لندن نے کہا کہ امریکی صدر کا "اسلام مخالف ، خواتین مخالف اور نسل پرستانہ رویہ" حقیقت میں ان کی شخصیت کا اصل عکس ہیں ـ صادق خان نے امریکی صدر کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ لندن دنیا کے محفوظ ترین اور مشہور شہروں میں سے ایک ہے جہاں لا تعداد امریکی بستے ہیں اور مسلسل لندن میں آ رہے ہیں ـ برطانیہ کی لیبر جماعت کے کارکنان نے بھی ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کر دیاـ پارلیمانی کارکن (روپا) نے امریکی صدر کو جھوٹا قرار دے دیا اور (ایم پی روزینہ خان) نے امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مشورہ دیا ـ

تبصرے