انڈو نیشیا نے غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا
- 25, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ہمیشہ عالمی امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرتے آرہے ہیں ـ (ابووسوبیانتو) نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی اجازت دے تو ہم اپنے 20 ہزار فوجی فلسطینیوں کی مدد کیلیے غزہ بھیجنے کیلیے تیار ہیں ـ انہوں نے دو ریاسستی حل کی حمایت کی اور کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی غزہ کے پائیدار امن کا حل ہے ـ ابوو سوبیانتو کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی اس کی سلامتی کا یقین دلایا جائے ـ
انڈونیشین صدر کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلیے ہر وقت تیار ہیں ۔ غزہ کے علاوہ بھی دنیا کے فرض نبھانے کیلیے ہم نہیں ہچکچائیں گے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انتظامیہ غزہ میں عرب اور مسلم ممالک کی افواج پر مشتمل امن دستے کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے ، اور امریکہ بار بار فلسطینی علاقوں میں اقتدار کی منتقلی اور تعمیر نو کیلیے مالی تعاون کی بھی اپیل کر چکا ہے ـ

تبصرے