غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
- 25, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل میڈیا کی فراہ کردہ رپورٹس کے مطابق غزہ شہر میں حماس کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپ میں صیہونی فوج کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ـ صیہونی فوج نے اپنے تصدیقی بیان میں بتایا کہ حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے میجر کا نام (بوزگلو) تھا اور وہ " 7ویں آرمرڈ بریگیڈ کا 77ویں بٹالین کا کمانڈر" تھا ۔ صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق کمپنی کمانڈر ٹیم میں ٹینک افسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوۓ حماس کے حملے میں ہلاک ہو گیا ـ
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فوجی ٹینک زمینی آپریشن کیلیے جیسے ہی علاقے مین داخل ہوۓ ، حماس نے حملہ کردیا ، جس سے کمانڈر ہلاک اور ایک فوجی جوان شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے ـ ہلاک ہونے سے کچھ دن قبل ہی اس کمانڈر نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں کہا تھا کہ حماس کے لڑاکوں کو ہم غزہ کے ہر کونے سے تلاش کر کے ماریں گے ـ غزہ جنگ کے دوران حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعدا د850 ہو چکی ہے ـ

تبصرے