غزہ میں انسانیت کا قتل عام بند کراؤ ورنہ نوبل انعام بھول جاؤ میکرون نے ٹرمپ کو دیا دو ٹوک جواب

    نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ مجھے نوبل انعام دیا جاۓ جس کے جواب میں فرانسیسی صدر (ایمانیول  میکرون) نے فرانس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار تب ہوں گے جب وہ غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ جارحیت ختم کرائیں گے ـ فرانسیسی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ کوغزہ جنگ بند کرانے کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے ـ

   میکرون نےدو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر فرانس پر پابندیاں لگائیں تو ہم بھی اس کے جواب کیلیے تیار ہیں ــ فرانسیسی صدر نے کہا کہ غزہ کے شہریوں پر اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ـ میکرن نے کہا کہ اسرائیل کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے اس کا مقصد صرف ہمسایہ ملک کی تباہی ہے جس سے اس کی اپنی عوام بھی مسلسل مشکلات کا شکار ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+