اسرائیل نے بنایا ڈرون سے نشانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو

    نیوز ٹوڈے : غزہ کی جانب امدادی سامان لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل نے بنایا ڈرون سے نشانہ - قافلے میں شامل پاکستانی نمائندے (سابقہ سینیٹر مشتاق احمد) کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے قافلے پر آدھی رات کے وقت ڈرون سے بارودی مواد اور آگ کے گولے برساۓ ـ البتہ اس کے باوجود قافلے میں شریک کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہوۓ اور وہ آگے بڑھ کر غزہ کی عوام تک امدادی سامان پہنچانے کیلیے پر عزم ہیں ـ 

   درجنوں کشتیوں اور جہازوں پر مشتمل یہ قافلہ اس وقت یونانی ساحل کے نزدیک بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے ـ پاکستانی وفد کے رہنما مشتاق احمد نے جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ  حملے میں خطرناک کیمیکل بھی استعمال کیا گیا جو انسانی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے ـ مشتاق احمد نے عالمی برادری اور پاکستانی حکومت سے اسرائیلی حملوں کا نوٹس لینے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ اور "او آئی سی" میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+