یمنی صدر نے کیا اقوام متحدہ سے مطالبہ ، بین الاقوامی قوانین کو حقیقت ثابت کرنے کا

    نیوز ٹوڈے : انٹر نیشنل میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران یمن کے صدر (شاد العلیمی) نے عالمی بردری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ثابت کریں کہ بین الاقوامی قوانین محض ایک افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے ـ یمنی صدر نے کہا کہ یمن اور غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر کیلیے کسوٹی بن چکی ہے ـ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عرب ممالک کا مرکزی مسئلہ ہے جو کہ ایسا زخم بن چکا ہے جو مسلسل رس رہا ہے ـ یمنی صدر نے حوثی جماعت کو دہشتگرد قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یمن کا بحران صرف داخلی مسئلہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہیں ـ

   شاد العلیمی نے کہا کہ یمنی عوام اس وقت دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحرانوں میں سے ایک  ہے ، اور اس کی سلامتی کے مسائل پوری دنیا تک پھیل چکے ہیں ـ یمنی صدر نے یمن کے مسائل کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایران حوثی دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے ـ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یمن میں قیام امن کیلیے ایک مؤثر بین الاقوامی  اتحاد قائم کیا جائے جو یمن کے ریاستی اداروں کی تعمیر اور ملک کو دہشتگرد تنظیموں سے صاف کرنے کے فرائض سرانجام دے ـ 2014 سے یمنی حکومت اور باغیوں کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+