ایک اور اسرائیلی فوجی بنا حماس کا نشانہ

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے حماس کے اسنائپر حملے میں ہلاک ہونے والے 21 سالہ (اسٹاف سارجنٹ چلا چیو شمعون دمیلاش) کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ـ صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے (بیئر شیبا کے رہائشی فوجی جوان کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932 ویں بریگیڈ) سے تھا ـ ابتدائی رپورٹس کے مطابق وہ ایک فوجی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کر رہے تھے کہ حماس کے اسنائپر نے ان پر گولی چلا دی ـ 7

   اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 850 سے تجاوز کر چکی ہے ـ دوسری جانب غزہ پرپچھلے دو سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ـ صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنگ کے دوران 22 ہزار سے زائد حماس کے جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں ـ صیہونی فوج کے مطابق غزہ کے عام شہریوں کی شہادت کی ذمہ دار بھی حماس ہی ہے جو معصوم فلسطینیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+