میں نہیں چاہتا کہ بن یامین اور اس کے خاندان کے میزائل سے ٹکڑے ہوں ، چلی صر
- 26, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران چلی کے صدر نے کہا کہ 2025 میں اقوام متحدہ کی تشکیل کو 80 سال مکمل ہو جائیں گے ـ انہوں نےکہا کہ 1945 کے بعد دنیا میں بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے لیکن پھر بھی کچھ چیزیں تاحال جون کی توں ہیں ـ چلی کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کبھی کبھی اقوام متحدہ پر دوہرے معیار کا شک ہونے لگتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مخالفوں کی تو کھل کر مذمت کرتے ہیں لیکن جب کوئی اپنا دوست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم آنکھیں بند کر لیتے ہیں ـ
انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی اور افغانستان کے سکولوں سے بے دخل کی جانے والی بچیاں بھی انسان ہی ہیں ـ چلی کے صدر نے پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں ـ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ بن یامین نیتن یاہو اور ان کے خاندان کو میزائل سے ٹکڑے ہوتے دیکھوں ـ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطین میں انسانی قتل عام کے ذمہ داروں کو اقوام متحدہ کی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہوں ـ

تبصرے