بینکاک کی مصروف ترین شاہراہ اچانک 160 فٹ نیچے دھنس گئی

     نیوز ٹوڈے : تھائی لینڈ کے دارالحکومتی شہر بینکاک میں ایک مصروف ترین ہائی وے پر اچانک 98 فٹ چوڑا اور 160فٹ گہرا گڑھا بن گیا جس کی زد میں 3 گاڑیاں بھی آ گئیں ـ جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور ارد گرد کی آبادی بھی خالی کرا لی گئی ـ تھائی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب ایک سکول کے سامنے پیش آیا ، جس کے نزدیک ہی ایک پولیس اسٹیشن اور ہسپتال بھی قائم ہیں ـ رپورٹ کے مطابق (ڈسٹرکٹ دوسیت میں  واجیرا ہسپتال کے نزدیک سام سین روڈ) پر پڑنے والے شگاف میں ایک پولیس وین اور بجلی کے دو کھمبے بھی جا گرے ـ

    مقامی میڈیا کے مطابق سام سین پولیس اسٹیشن کو بھی کافی نقصان پہنچا ـ جبکہ دو عدد ٹرک بھی گڑھے میں جا گرے ـ میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر پڑنے والے اچانک گڑھے سے گاڑیاں یک دم الٹی جانب سفر کرنے لگیں ـ بینکاک کے گورنر کے مطابق گڑھا زیر زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کی وجہ سے بنا ـ البتہ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+