ڈنمارک کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی پر ڈرونز کی اڑان یورپی ممالک کیلیے تشویش ناک

    نیوز ٹوڈے : ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر نا معلوم ڈرونز کی پرواز سے ڈنمارک حکام شدید تشویش کا شکار ـ مقامی پولیس کے مطابق متعدد مشکوک ڈرونز فوجی چھاؤنی کے اوپر رات گۓ تک پرواز کرتے رہے جنہیں نہ تو گرایا گیا اور نہ ہی ان کے بارے میں معلوم ہو سکا کہ یہ ڈرونز کہاں سے آئے تھے ـ "کاروپ بیس" پر ڈرونز کی پروازوں کے بعد پورے ڈنمارک کے ایئر پورٹس عارضی طور پر بند کر دیے گۓ ـ البتہ تجارتی پراوزیں اپنے شیڈول کے مطابق اڑان بھرتی رہیں ـ

   ڈنمارک کے وزیر اعظم کے مطابق ملک پچھلے کچھ  دنوں سے ہائبرڈ حملوں کا شکا ر ہے جو کہ روایتی جنگ کی ایک شکل ہے ـ فریڈریکسن کا کہنا ہے کہ یورپ کو اس نۓ انداز کے بار بار حملوں کی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا ـ بین لااقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک حکام نے براہ راست روس پر الزام تو نہیں لگایا لیکن ماہرین کے مطابق یہ حملے  یوکرین جنگ کو یورپی شہریوں تک پہنچانے کی روس کی  حکمت عملی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+