امریکی وزیر دفاع نے کیا طلب پوری دنیا میں تعینات امریکی فوج کی قیادت کا ہنگامی اجلاس

    نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر دفاع (پیٹ ہیگسیتھ) نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ـ اس طلب کیے جانے والے ہنگامی اجلاس سے متعدد سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول بری طرح متاثر ، کئی افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں جس کیلیے ان کے شیڈول بہت پہلے سے طے ہوتے ہیں ـ البتہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکی وزیر جنگ نے یہ ہنگامی اجلاس کیوں طلب کیا لیکن امریکی میڈیا کے مطابق اتنے زیادہ سینئر عہدیداروں کا ایک ساتھ اکٹھا ہونا غیر معممولی نہیں ـ

   پینٹا گون نے صرف اتنا بتایا کہ آئندہ ہفتے وزیر دفاع فوجی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے لیکن اجلاس میں شریک افسران کی تعداد یا اجلاس کے مقاصد کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ـ امریکی فوج جاپان ، جنوبی کوریا اور مشرق وسطیٰ سمیت  پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے ـ ماہرین کے مطابق اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی طلبی غیر معمول بھی ہو سکتی ہے لیکن وضاحت نہ کیے جانے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+