کولمبین صدر نے کیا عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی فوج بنانے کا مطالبہ
- 29, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : نیویارک میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کے دوران کولمبیا کے صدر کا کہنا تھا کہ عالمی فوج کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہے ـ کولمبیا کے صدر نے امریکی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر کا کہنا ماننے کی بجاۓ انسانیت کی خاطر اپنے ہتھیار ڈال دیں ، جس پر امریکہ نے کولمبیا کے صدر کی تقریر کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوۓ ان کا ویزا کینسل کر دیا ـ
جس پر کولمبیا کے صدر(پیٹرو) نے کہا کہ میں آزاد شہری ہوں کسی کا پابند نہیں جو حق بات کہنے سے ڈروں ـ انہوں نے کہا میں صرف کولمبین ہی نہیں بلکہ میرے پاس یورپی شہریت بھی ہے جس کیلیے مجھے امریکہ میں داخلے کیلیے صرف سفری اجازت نامے کی ضرورت ہو گی ـ اس سے قبل پیٹرو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ٹرمپ اور اس کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ـ جس پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے امریکی وفد واک آؤٹ کر گیا تھا ـ

تبصرے