اسرائیل نے دیا یوکرین کو خفیہ طور پر امریکی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم پیٹریاٹ

     نیوز ٹوڈے : یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلیسنکی) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل سے ملنے والا امریکہ کا تیار کردہ فضائی  دفاعی سسٹم  (پیٹریاٹ) پچھلے ایک ماہ سے یوکرین میں تعینات ہے جو کہ روسی حملوں کو غیر فعال بنا رہا ہے اور آئندہ کچھ دنوں بعد مزید دو سسٹمز بھی مل جائیں گے ـ یوکرینی صدر نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ روس سردیوں میں ہمارے ہیٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتا ہے اسلیے ہم اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنا رہے ہیں ـ یوکرینی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور ٹرمپ سے ملاقات سے واپسی پر یہ بیان جاری کیا ـ

   روس یوکرین جنگ کے آغاز میں تو اسرائیل نے غیر جانبدرانہ پالیسی اپناۓ رکھی لیکن روس کے ایران کے نزدیک آنے اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر روس کے بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان دراڑ آ گئی ـ یوکرینی صدر نے کہا کہ دسویں اور گیارہویں مہینے میں امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے کئی معاہدے ہوں گے ـ ہمارا امریکہ سے 90 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدنے کا ارادہ ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+