غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے 24 گھنٹوں مزید 72 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں صرف غزہ شہر پر اسرائیلی بمباری سے 42 فلسطینی شہید ہوۓ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران  اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بچوں اور عورتوں سمیت 72 ہو چکی ہے ـ صیہونی فوج غزہ شہر کے مرکز پر قبضے کی کوشش کر رہی ہے ـ غزہ کے ہسپتالوں سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق دو سال سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 65 ہزار 5 سو49 فلسطینی شہید جبکہ 67 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ـ

     دو لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں ـ "نصیرات کیمپ" کی ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے متعدد افراد شہید ہو گۓ ، جبکہ "الشاطی پناہ گزین کیمپ" پر رات گۓ ہونے والی بمباری میں  ایک خاندان کے بچوں اور عورتوں سمیت 7 افراد شہید ہوگۓ ۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق شہید ہونے والے خاندان کے افراد اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ اچانک میزائل آن گرا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+