گلوبل صمود فلوٹیلا کو اپنی منزل تک پہنچنے سے روکنے کیلیے اسرائیل نے کر لیں تیاریاں
- 30, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : گلوبل صمود فلوٹیلا جس میں 40 سے زائد ملکوں کے 5 سو سے زائد افراد شامل ہیں ، جلد ہی یہودیوں کے مذہبی تہوار "یوم الغفران" کے موقع پر غزہ کے ساحل پر پہنچ جاۓ گا ـ رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کے کمانڈوز نے فلوٹیلا پر حملے کی تیاری مکمل کر رکھی ہے ، اور اسرائیلی وزارت صحت نے بھی تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ـ "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں 50 سے زائد کشتیاں شامل ہیں جو غزہ کے گرد 18 سال سے لگے اسرائیلی حصار کو توڑ کر وہاں کے رہائشیوں کو ادویات اور خوراک مہیا کرنے جا رہے ہیں ۔
اسرائیل نے کہا تھا کہ امداد "شکلو ، قبرص یا پھر ویٹیکن بندرگاہ" سے منتقل کی جائے ـ لیکن بیڑے کی انتظامیہ نے اسرائیل کی شرط ماننے سے انکار کر دیا تھا ـ اس سے قبل بھی گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرونز حملے ہو چکے ہیں جبکہ دو کشتیوں ( حنظلہ اور مادلین کو ) اسرائیل نے روک لیا ہے ـ غزہ میں اس وقت قحط ، ادویات کی عدم دستیابی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے ہزاروں افراد شہید ہو رہے ہیں ـ 2 سال سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 66 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ـ

تبصرے