ایران نے اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے والے اپنے ہی شہری کو پھانسی پر لٹکا دیا

     نیوز  ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ نے اپنے ہی شہری (بہمن چوبی) کو اسرائیل کا سب اہم جاسوس قرار دیتے ہوۓ پھانسی پر لٹکا دیا ـ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ "میزان" پر جاری رپورٹ کے مطابق بہمن چوبی نے اپنے ملک کی اہم ترین حساس معلومات اسرائیلی خفیہ ایجنسی "موساد" کو دیں ـ عدلیہ کے مطابق یہ شخص ایران میں درآمد ہونے والے اہم الیکٹرانک آلات کے راستوں کے بارے میں بھی اسرائیل کو مطلع کرتا رہا ـ جس سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ایران کے سرکاری ڈیٹا سنٹرز اور اہم اداروں کے ڈیٹا بیس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ـ

   ایرانی عدلیہ  کے مطابق موساد ، بہمن چوبی کے ذریعے ایران کے سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس کو چوری کرنے اور قومی سلامتی کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہی تھی ـ اس کیس کے بارے میں نہ تو انسانی حقوق کے اداروں کو اس سے قبل معلوم ہوا اور نہ ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ـ ایرانی عدلیہ نے بہمن چوبی کو پھانسی پر لٹکانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اقوام متحدہ نے تہران پر ایٹمی پروگرام کی وجہ سے دوبارہ پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ۔ جاری سال کے پانچویں ماہ میں اسرائیل نے ایران پر متعدد حملے کیے ، جن میں کئی ایرانی فوجی افسروں اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنا یا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+