اسرائیلی وزیر اعظم نے قطر پر حملے کی معافی مانگ لی ـ

    نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ (بن یامین نیتن یاہو) نے قطر پر حملے معافی مانگنے کیلیے (قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی) کو فون کیا اور اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے قطری اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے قطر کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچانے پر معذرت کی اور آئندہ ایسی کسی حرکت سے گریز کرنے کا وعدہ بھی کیا ـ

  جبکہ دوسری جانب  قطری وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم کی یقین دہانیوں کا خیر مقدم کرتے ہوۓ خطے میں امن کے قیام کیلیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ـ  اسرائیلی ذرائع کی "سی این این" کو دی گئی رپورٹس کے مطابق یہ معافی بہت بڑے معاہدے کا حصہ ہے ـ تاکہ قطر حماس پر 21 نکاتی منصوبے پر عمل پیرا ہونے کیلیے دباؤ ڈالے ـ رپورٹ کے مطابق بن یامین نے قطر پرحملے پر اظہار افسوس تو کیا لیکن حماس رہنماؤں کی ہلاکتوں پر کوئی بات نہیں کی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+