ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر حماس کا رد عمل
- 30, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی دی گئی رپورٹس کے مطابق ہمیشہ سے جنگ بندی معاہدوں پر عمل پیرا ہونے والی فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے متعدد مرتبہ اسرائیل کی جانب سے معاہدوں کو توڑے جانا برداشت کیا ـ لیکن اب جیسے ہی بن یامین اور ٹرمپ کی جانب سے 20 نکاتی جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا گیا تو حماس کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ـ الجزیرہ ٹی وی کو دیے گۓ انٹر ویو میں حماس رہنما (محمود مرداوی) نے بتایا کہ اس امن منصوبے کا تحریری مسودہ تاحال ہمیں نہیں ملا ـ امن منصوبے کا مسودہ موصول ہونے کے بعد قیادت ہی اس پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کرے گی ـ
حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر اس وقت حملہ کیا جب ان کی قیادت امریکی تجاویز پر مشاورت کیلیے اکٹھی تھی ـ ایک اور حماس رہنما (غازی احمد) نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں خود مختار مقامی حکومت کے قیام کے بعد ہم اپنا اسلحہ فوجی خزانے میں جمع کرانے کیلیے تیار ہیں ـ

تبصرے