نیتن یاہو نے حماس کو محفوظ راستہ دینے کااعلان کر دیا

       نیوز ٹوڈے :  برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم حماس کے مکمل خاتمے کو غزہ جنگ بندی کا واحد حل قرار دیتے رہے ـ البتہ اب انہوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے  رضا مندی دے دی ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے "فاکس نیوز" سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ اگر حماس جنگ ختم کرکے ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا کردے تو ہم انہیں غزہ سے نکلنے کیلیے محفوظ راستہ دینے کو تیار ہیں ـ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ سب اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس پر ٹرمپ کام کر رہے ہیں ـ

   عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے مجوزہ منصوبے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ جنگ بندی اعلان کےبعد 48 گھنٹوں کے اندر اندر حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے گی اور اس کے رہنماؤں کو محفوظ راستہ دیا جائے گا ـ جبکہ اسرائیل بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور فلسطینی شہداء کی لاشیں بھی واپس کرے گا ـ امریکی صدر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بہت جلد کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے ، پہلی دفعہ یہ  جنگ بندی معاہدہ مکمل ہو گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+