جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مسلسل جاری

     نیوز ٹوڈے : قطری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "خان یونس" میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہو گۓ ـ جبکہ "النصیرات کیمپ" پر اسرائیلی فضائی حملے میں بھی پانچ افراد شہید ہوۓ ـ جبکہ غزہ شہر میں صیہونی  فوج کی زمینی کارروائیوں میں بھی متعدد فلسطینی شہید ہوۓ ـ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس رہنما امریکی صدر کے مجوزہ 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہی ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم اس منصوبے پر پہلے سے ہی اپنی رضا مندی ظاہر کر چکے ہیں ـ

   ٹرمپ کے اس 20 نکاتی امن منصوبے کو "سعودی عرب ، قطر ، مصر ، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، فلسطین اتھارٹی اور عرب امارات" سمیت متعدد ممالک نے خوش آمدید کہا ـ البتہ غزہ کے شہریوں کے مطابق اس معاہدے میں اب بھی کئی شکوک وشبہات ہیں خاص طور پر یہ کہ بین الاقوامی استحکام فورس کس نوعیت کی ہو گی ـ7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اب  تک 66 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 68 ہزار زخمی ہو چکے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+