نیتن یاہو نے لیا یوٹرن فلسطینی ریاست کے قیام سے مکر کر
- 01, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں امریکی صدر کے سامنے ان کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کرنے والے اسرائیلی صدر (بن یامین نیتن یاہو) اپنے ملک اسرائیل پہنچتے ہی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گۓ ـ بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ملک واپس پہنچتے ہی اعلان کر دیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام پر امریکی صدر کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی شرط معاہدے میں شامل ہے ـ بن یامین نے کہا کہ ہم فلسطینی ریاست کسی صورت قائم نہیں ہونے دیں گے اور غزہ کے کچھ علاقوں میں جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی ہماری فوج تعینات رہے گی ـ
نیتن یاہو کے اس بیان پر سب حیران رہ گۓ ـ مبصرین نے بھی اسے اسرائیلی وزیر اعظم کا بڑا یو ٹرن قرار دے د یا ـ اس صورتحال سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ نیتن یاہو ایک طرف تو داخلی اور خارجی دباؤ کی وجہ سے امریکی صدر کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں لیکن دوسری جانب فلسطینی ریاست کے قیام کے معاملے پر وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوۓ ہیں ـ ایک دن قبل ہی وہائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو نے امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جنگ بندی منصوبے پر یکجہتی کا اظہار کیا تھا ـ

تبصرے