ٹرمپ نے دی حماس کو دھمکی اگر میرے منصوبے پر عمل نہ کیا تو سنگین نتائج کیلیے تیار یو جاؤ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جب " کوانٹیکو" میں امریکی فوجی افسران کے اجلاس سے خطاب کیلیے سٹیج پر پہنچے تو مزاحیہ انداز اپناتے ہوۓ کہا کہ خیر ہو میں نے آج تک کسی اجلاس میں اتنی خاموشی نہیں دیکھی ـ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا کہ سامعین کو خاموش رہنے کی تلقین کر دی گئی ہے ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کسی کو میری بات اچھی نہ لگے تو وہ کمرے سے باہر چلا جائے لیکن یہ یاد رکھے کہ اس کے بعد وہ اپنے عہدہ سے فارغ ہوگا ـ امریکی صدر نے کہا کہ ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید بہتر اورمؤثر بنا رہے ہیں ، لیکن مجھے امید ہے کہ ہمیں ان کے استعمال کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی ـ

   ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کیلیے میرا مجوزہ 20 نکاتی منصوبہ مشرق وسطیٰ میں تاریخی صلح نامہ ثابت ہوگا ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے نیتن یاہو سے سوال کیا آپ کب سے جنگ لڑ رہے ہیں ؟ تو انہوں نے کہا 3 ہزار سال سے یہ ایک بہت لمبا عرصہ ہے لیکن میرے خیال میں اب میں نے اسے حل کر لیا ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو میرے امن منصوبے پر عمل پیرا ہونا ہوگا اگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا تو ان کے ساتھ بہت برا ہوگا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس اس منصوبے کو رد کرتی ہے تو اسرائیل اس کے ساتھ جو بھی کارروائی کرے گا امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+