ٹرمپ نے 100 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا

    نیوز ٹوڈے : امریکہ نے ایران سے معاہدے کے بعد اس کے 100 شہریوں کو ان کی شناخت اور امریکہ آنے کی وجوہات سامنے لاۓ بغیر ملک سے نکال دیا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیویارک میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک امریکی چارٹرڈ فلائٹ نے "ریاست لوزیانا" سے اڑان بھری جوکہ براستہ قطر ایران پہنچی ۔ رپورٹ کے مطابق متعدد ایرانی شہریوں نے کئی مہینے جیلوں میں کاٹنے کے بعد رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کیلیے رضامندی ظاہر کی ـ اور بعض کو تو زبردستی ملک سے نکالا گیا ـ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو وطن واپسی پر کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ـ

       امریکی صدر پہلے ہی غیر ملکیوں  کی بڑی تعداد کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ـ ٹرمپ کے مطابق جوبائیڈن کے دور میں سرحدی داخلوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اسلیے یہ اقدامات ضروری ہیں ـ البتہ ٹرمپ انتظامیہ کو ملک بدری کی رفتار بڑھانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ جاری سال کے فروری کے مہینے میں بھی امریکہ نے متعدد ممالک کے 119 شہریوں کو امریکہ سے بے دخل کیا تھا اور 23 مارچ 2025 کو امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ لاکھوں غیر ملکیوں کی قانونی حیثیت ختم کی جا رپی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+