اسرائیلی حملے میں جان جا سکتی ہے لیکن سفر ختم نہیں ہو سکتا ، سابقہ سینیٹر مشتاق احمد
- 01, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں اسرائیلی طیاروں کو "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے گرد پرواز کرتے ہوۓ آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے ـ جس سے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ مشن میں شامل پاکستانی قافلے کے سربراہ (سابقہ سینیٹر مشتاق احمد) کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ہم نے حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں لیکن ہمارا سفر جاری رہے گا ـ مشتاق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے فونز اسرائیل نے جام کردیے ہیں جس کی وجہ سے وہ پچھلے 36 گھنٹوں سے کسی کے ساتھ رابطے میں نہیں ـ
مشتاق احمد نے کہا کہ میرا فون تو جام ہو سکتا ہے لیکن غزہ کی جانب جاری سفر نہیں رک سکتا ـ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا موبائل سمندر میں پھینک دیا ـ مشتاق احمد نے کہا کہ ہم سمندری مچھلیوں کی خوارک بنیں یا پھر اسرائیلی ڈرونز کا نشانہ لیکن کسی بھی صورت واپس نہیں ہٹیں گے ۔ غزہ کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گے ـ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غزہ نہیں جاسکتے لیکن کم از کم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کا مظاہرہ تو کر سکتے ہیں ـ

تبصرے