حماس کی جانب سے ٹرمپ کے امن منصوبے کی بعض شقوں میں تبدیلی کا مطالبہ
- 02, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے امریکی صدر کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کی کچھ شقوں میں ترامیم کا مطالبہ کردیا ـ رپورٹ کے مطابق حماس چاہتی ہے کہ غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء اور اس کے رہنماؤں کے تحفظ کی بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں ـ حماس کے پاس باضابطہ طور پر جواب دینے کیلیے ابھی دو تین دن موجود ہیں ـ دوحہ میں ہونے والی "مصری ، قطری اور ترکیہ" کے حکام سے ملاقاتوں میں بھی حماس کے مذاکرات کاروں نے غیر مسلح کیے جانے کی شرط کو متنازع قرار دیا ـ
ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کیلیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا جس میں شرط رکھی گئی کہ حماس مکمل طور پر غیر مسلح ہوگی اور مستقبل میں فلسطینی حکومت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا ـ البتہ پر امن رہنے والوں کیلیے عام معافی کی تجویز دی گئی ـ بن یامین نیتن یاہو نے بھی اس منصوبے کی ایک شق کو نہ مانتے ہوۓ کہا کہ غزہ کے بیشتر حصوں میں اسرائیلی فوج بدستور موجود رہے گی ـ

تبصرے