ٹرمپ نے کیا نیا حکم نامہ جاری ، قطر پر حملہ امریکہ پر حملہ ہوگا

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر نے اسرائیلی حملے کو خود مختاری اور قومی سلامتی پرحملہ قرار دیتے ہوۓ غزہ جنگ بندی منصوبے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا ـ جس پر امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کو قطراور پھر اسرائیل بھیجا گیا تو قطر ثالثی کیلیے تیار ہو گیا ـ امریکی صدر نے قطری وزیر اعظم سے نیتن یاہو کی ٹیلیفون پر بات بھی کرائی ـ بن یامین نیتن یاہو نے قطری ہم منصب سے ان کی ملکی خود مختاری اور قومی سلامتی کو ٹھیس پہنچانے پر معذرت کی اور حملے میں قطری اہلکار کی ہلاکت پر افسوس بھی کہا ـ

   اسرائیلی وزیر اعظم نے قطری ہم منصب کو یقین دلایا کہ آئندہ ایسا کبھی نہیں ہوگا ـ امریکی صدر نے بھی فون پر قطری وزیر اعظم کو ایسی ہی یقین دہانیاں کرائیں اور آج ایک اور حکم نامہ جاری کردیا ـ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کے مطابق اگر آئندہ کبھی قطر پر حملہ ہوا تو امریکہ نہ صرف اس کا تحفظ کرے گا بلکہ جوابی کارروائی بھی کرے گا ـ امریکی صدر کے مطابق قطر اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات اور مسلح افواج کے مضبوط تعلقات قائم ہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ، قطر کی خود مختاری ، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر حال میں دفاع کرے گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ "قطر پر حملہ امریکہ پر حملہ تصور کیا جائے گا" ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+