فلپائن میں آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے سے 70 افراد ہلاک
- 02, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسطی فلپائن کو 6.9 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا ـ رپورٹ کے مطابق امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ـ جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ فلپائن کے صوبے (سیبو کے شہر بوگو) میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کی وجہ سے پورے صوبے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ـ (سان ریمیگیو) میں ایک سپورٹس کمپلیکس اور ایویکویشن کی چھتیں گرنے سے فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈ کے عملے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گۓ ـ
زلزلے سے فلپائن کے تاریخی ورثے (سینٹس پیٹر اینڈ پال چرچ اور ایک 139 سالہ پرانا چرچ دانبا نتایان) بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ـ بلند و بالا رہائشی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں اور ہسپتال مریضوں سے کچھا کچھ بھر گۓ ـ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ـ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا جس کا مرکز (بوگو سٹی) اور گہرائی صرف 10 کلو میٹر تھی ـ ماہرین کے مطابق یہ سطحی نوعیت کا زلزلہ تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ـ

تبصرے