اسرائیل نے کر دیا حملہ "گلوبل صمود" قافلے پر
- 02, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے "گلوبل صمود" قافلے پر حملہ کر دیا ـ قطری نیوز چینل "الجزیرہ" سے گفتگو کرتے ہوۓ صمود فلوٹیلا کے ترجمان (سیف ابو کشک) نے بتایا کہ صیہونی فوج نے ہماری کشتیوں کاانٹر نیٹ سسٹم بند کر دیا ہے ، اور اطلاعات ہیں کہ کچھ کشتیوں میں اسرائیلی فوج داخل بھی ہو گئی ہے ـ کشتیوں کے اندر سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں اس صورتحال کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے ـ گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی بحری فوج ہمیں مسلسل دھمکاتی رہی کہ اس راستے سے ہم غزہ میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دیں گے ـ
ابو کشک کے مطابق یہ اسرائیلی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ غزہ کی عوام کو بھوکوں مارنے کا منصوبہ بنا چکی ہے ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشن میں شامل ایک جہاز میں داخل ہو کر صحافی سمیت جہاز میں سوار تمام افراد کو حراست میں لے لیا ـ فلوٹیلا میں شامل تمام کشتیوں کی لائیو فیڈ بھی منقطع کر دی گئی ہے جس سے ان کے ساتھ رابطہ ناممکن ہو چکا ہے ـ

تبصرے