فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کر دیا
- 03, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق استنبول کے چیف پراسیکیوٹر دفتر کی جانب سے "گلوبل صمود قافلے" پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کی روشنی میں شروع کر دی ہیں ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی بحری فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں سے ترکیہ کے 24 شہریوں کو گرفتار کرلیا وہ مجموعی طور پر گرفتار کیے گۓ 30 شہریوں کو یورپ لے جا کر ڈپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ـ
پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق اس کارروائی میں آزادی سے محرومی ، ٹرانسپورٹ ذرائع پر قبضے ، لوٹ مار اور مادی نقصان اور تشدد جیسے جرائم پر غور کیا جائے گا ـ ترکیہ نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب پوری دنیا میں اسرائیلی کارروائی پرغم وغصہ کی لہر دوڑی ہوئی ہے ، اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اسرائیل کی اس حرکت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے رہی ہیں ـ

تبصرے