کولمبیا نے اٹھایا بڑا سفارتی قدم ، اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر
- 03, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اناطولیہ نیوز ایجسنی کے مطابق جیسے ہی "گلوبل صمود قافلہ" غزہ کے نزدیک خطرناک سمندری زون 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پہنچا تو اسرائیلی فوج نے مشن میں شامل (مانویلا بیڈویا اور لونا بریتو) کو حراست میں لے لیا ـ جس پر کولمبیا کے صدر نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کی یہ حرکت نیتن یاہو کی جانب سے دفعہ اور بین الاقوامی قوانین کی مخالفت ہے ـ (صدر پیٹرو) نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے فوری خاتمے کا اعلان کر دیا ـ
کولمبین صدر کے اس فیصلے کے بعد کولمبیا دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیا جس نے فلوٹیلا مشن پر حملے کے بعد اسرائیل کے خلاف اتنا بڑا سفارتی قدم اٹھایا ـ انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلوٹیلا منتظمین نے صدر پیٹر کے اس فیصلے کو سراہا اور اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف عملی اقدام کرنے کا عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے ـ

تبصرے