برطانیہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر چاقو بردار شخص کا حملہ
- 03, اکتوبر , 2025
نیوزٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب یوم کفارہ کے دن صبح کے وقت یہودی اپنا مذہبی دن منانے کیلیے عبادت گاہ میں جمع تھے ـ کار میں سوار حملہ آور نے سیکیورٹی چیک پوسٹ کا بیریئر توڑتے ہوۓ عبادت گاہ میں آنے والے یہودیوں پر گاڑی چڑھا دی ـ حملہ آور شخص نے گاڑی سے اترتے ہی شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا ، جس سے 2 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 3 زخمی ہو گۓ ـ ہلاک ہونے والوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے جو کہ حملہ آور کو روکتے ہوئے بری طرح زخمی ہو گیا تھا ـ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے عبادتگاہ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ـ حملہ آور کے جسم پر مشتبہ ذرات کی موجودگی کی وجہ سے بم ڈسپوزیبل یونٹ کو طلب کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی ہلاکت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ـ خدشہ ہے کہ حملہ آور نے اپنے جسم کے ساتھ بم باندھ رکھا تھا جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے بم ڈسپوزیبل ٹیم نے اپنی کارروائیاں شروع کرد ی ہیں ـ

تبصرے