اسرائیلی حکام نے صمود مشن کے گرفتار ارکان کو اسرائیل لے جانے کا کیا فیصلہ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے "گلوبل صمود فلوٹیلا مشن" میں شامل کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے قبل ہی روک لیا اور 200 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کر لیا ـ جن میں پاکستانی وفد کے سربراہ (سابقہ سینیٹر مشتاق احمد)  بھی شامل ہیں ـ گرفتار ہونے والوں میں سماجی کارکنان ، وکلاء اور عورتیں بھی شامل ہیں ۔ اسرائیلی بحریہ کی مسلسل مزاحمت کے باوجود  بھی گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 30 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ـ

    غزہ سے 85 کلو میٹر کے فاصلے پر یہ کشتیاں پہنچ چکی ہیں ـ اب سوال یہ سامنے  آیا ہے کہ گرفتار ہونے والے 200 سے زائد سماجی کارکنان کے ساتھ اسرائیل کیا رویہ اپناتا ہے ـ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل انتباہ کے باوجود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کارکنان کو اسرائیلی سرزمین پر لایا جائے گا 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+