ٹرمپ نے حماس کیلیے امن منصوبے پر سرخ لکیر کھینچ دی ، ترجمان وہائٹ ہاؤس

     نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی منصوبے پر حماس کے رد عمل کیلیے سرخ لکیر کھینچ دی ـ (کیرولین لیوٹ) نےا مریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ حماس (غزہ امن منصوبے) پر عمل پیرا ہوگا ـ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے دن غزہ جنگ بندی منصوبے کی تجاویز پیش کیں اور حماس کو سوچ بچار کیلیے 3 سے چار دن کی مہلت دی ـ

   جبکہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" نے امن منصوبے میں شامل مکمل غیر مسلح ہونے کی شق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ـ اور اس میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا ـ فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حماس کی مذاکراتی ٹیم نے منگل کے دن مصر اور قطر کے ثالثی حکام کے ساتھ بات کی اور امن منصوبے میں شامل کچھ شقوں میں تبدیلی  کی خواہش ظاہر کی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+