اسرائیل نے بنایا فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ
- 06, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امن منصوبے اور امریکی صدر کی ہدایات کے باوجود غزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی علاقہ "الرام" میں صیہونی فوج نے فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس سے ایسوسی ایشن کے متعدد ورکرز زخمی ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فٹ بال ایسوسی ایشن کے دفتر پر گیس اور صوتی بم برساۓ گئے ـ ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ یہ حملہ فلسطینی کھلاڑیوں اور کھیل کو نشانہ بنانے کیلیے منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ـ
فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ "فیصل الحسینی" کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ـ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیفا سمیت کھیلوں کے تمام عالمی ادارے اور برڈز اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں ـ جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں اب تک سینکڑوں فلسطینی اتھیلیٹس اور فٹبالر شہادت پا چکے ہیں ۔ 7 اکتوبر 2023 سے آج تک صیہونی فوج کے ہاتھوں 65 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ

تبصرے