اسرائیل ، ٹرمپ کے امن منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے

     نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں حماس کے رکن نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کرکے امریکی صدر کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ـ حماس کارکن نے کہا کہ امن منصوبے پر مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے ـ جس کا جامع اور جلد از جلد نفاذ ہمارے  مفاد میں ہے ـ حماس کے کارکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمارے پاس کتنے یرغمالی یا لاشیں ہیں ـ جبکہ امن منصوبے کے ثالثوں کو بھی اسرائیل نے ان کی فہرست فراہم کر دی ہے ـ

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیں یقین دہانی کرا دی ہے کہ ہماری قیادت کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ، جبکہ غزہ سے مکمل انخلاء کا فیصلہ ہماری قیادت کا اپنا ہوگا ـ حماس کارکن کے مطابق واشنگٹن کو غیر مسلح ہونے کی باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے ـ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی منتقلی بین الاقوامی قیادت میں ہو گی ـ امریکی صدر نے اپنے تازہ ترین جار کردہ بیان میں کہا کہ غزہ معاہدہ اسرائیل سمیت تمام عالمی ممالک کیلیے بہترین اور عظیم معاہدہ ہے اس سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+