غزہ میں امن منصوبے پر عمل نہیں ہو رہا ، اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی آرمی چیف (ایال زمیر) کے مطابق غزہ میں جنگ بندی نہیں ہو رہی ـ صیہونی کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوۓ جنرل ایال زمیر نے کہا کہ غزہ کی آپریشنل صورتحال تبدیل ہو رہی ہے ـ سیاسی قیادت فوجی کامیابیوں کو اپنی کامیابیاں قرار دے رہی ہے ـ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی منصوبے پر عمل نہ ہوا تو ہم غزہ سے واپس آ جائیں گے اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں اپنی جارحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں ہر میدان میں دشمن  کا خاتمہ کردیں گے ـ اور پورے مشرق وسطیٰ کی حالت بدل کر رکھ دیں گے ـ

   امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) کے مطابق امن منصوبے پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی یہ معہادہ تکمیل پا جائے گا ـ حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر بھی اتفاق کر لیا ہے ـ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ـ غزہ میں 3 دن کے اندر حکومت نہیں بنائی جا سکتی ـ جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ حماس سنجدیدہ ہے یا نہیں ـ روبیو نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ جلد ہی حل ہو جاۓ گا اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+