طالبان حکومت نے دیا امریکہ کو دوٹوک جواب ، بگرام بیس کی واپسی کے مطالبے پر
- 07, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے :ب ین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان کی طالبان حکومت کے ترجمان (ذبیح اللہ مجاہد) کا کہنا ہے کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ـ ذبیح اللہ مجاہد نے بگرام بیس کی واپسی کے حوالے سے امریکی خواہش پر امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر حقیقی اور جارحانہ اقدام کی بجاۓ حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں ـ طالبان حکومت نے (امریکی صدر ٹرمپ) کے بگرام بیس ان کے حوالے کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دیں گے ـ افغان ترجمان نے امریکہ کو یاد دلایا کہ اس نے دوحہ معاہدہ (2020) میں اندرونی مداخلت سے دور رہنے اور افغان کی سرزمین استعمال نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ـ
طالبان ترجمان کے مطابق سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بھی امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ـ البتہ انہوں نے اس بات کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی کہ بگرام بیس کے بارے میں امریکہ نے کوئی تحریری مطالبہ کیا ہے یا نہیں ـ 2021 میں افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے وقت 20 سال بعد امریکہ نے بگرام بیس خالی کی تھی ـ جاری سال کے جنوری کے مہینے میں ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی بگرام بیس اور امریکی اسلحے کی واپسی کی کوششیں شروع کر دی ہیں ـ

تبصرے