اسرائیل نے (گلوبل صمود قافلے) کے باقی 171 رضاکاروں کو بھی آزاد کر دیا
- 07, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "گلوبل صمود فلوٹیلا مشن" سے گرفتار شدہ سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن (گریٹا تھنبرگ) سمیت باقی کے 171 افراد کو جنونی اسرائی کے رامون انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے یونان اور سلواکی بھیج دیا ـ گریٹا تھنبرگ اور اس کے ساتھیوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا گیا ـ دوسری طرف اسرائیل کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران ہسپانوی رضاکار نے ان کے طبی عملے کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا تھا ـ
اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے و الے گلوبل صمود قافلےکے شرکاء میں "فرانس ، اٹلی ، یونان ، جرمنی ، سویڈن ، پولینڈ ، آئر لینڈ ، سوئٹزر لینڈ ، ڈنمارک ، سلواکیہ ،سربیا ، ناروے ، امریکہ اور برطانیہ" کے ارکان شامل ہیں ـ 43 کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود قافلہ 27 ستمبر کو یونان اور ترکیہ کی بندرگاہوں سے روانہ ہوا تھا ـ جس میں 500 سے زائد افراد شامل تھے ـ اس مشن کا مقصد غزہ میں انسانی امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے کی جانب دنیا کی توجہ دلانا تھا ـ ایک ہفتے کے سفر کے بعد جیسے ہی یہ قافلہ بحیرہ روم میں پہنچا اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو روک کر رضاکاروں کو گرفتار کر لیا ـ

تبصرے