مکمل طور پر غیر مسلح ہونے کی خبروں پر آیا حماس کا رد عمل سامنے

     نیوز ٹوڈے : حماس جماعت کے مطابق ٹرمپ کے مجوزہ "غزہ امن منصوبے" کے مطابق ہتھیار ڈالنے کے فیصلے کو سیاسی طو رپر گمراہ کن اور جھوٹے پراپیگنڈوں کے طور پر ہماری پوزیشن کو کمزور کرنے کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے ـ روسی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما (محمود مرداوی) کا کہنا ہے کہ نہ تو امن منصوبے پر پیش رفت ہوئی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے پر کوئی بات چیت ہوئی ـ حماس کی جانب سے یہ بیانات اس وقت سامنے آۓ جب جنگ بندی منصوبے پر مذاکرات کا عمل  شروع ہونے والا ہے ـ

  رپورٹ کے مطابق (ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ورکوف) کو مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلیے مصر بھیج دیا ـ دوسری طرف اتوار کے دن امریکی صدر نے  اپنے ایک جاری کردہ بیان میں حماس کو دھمکی دی کہ اگر اس نے غزہ خالی نہ کیا تو اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+