ٹرمپ نے حماس کو دی دھمکی ، ہتھیار ڈال دو ورنہ تباہی کیلیے تیار ہو جاؤ

    نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کیا تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا ـ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے امکانات بڑھا رہے ہیں ـ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بن یامین نیتن یاہو نے ان کے منصوبے سے اتفاق کرتے ہوۓ اس پر عمل کرنے کیلیے رضا مندی دے دی ہے ـ

   ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے میں "اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ، حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا اور غزہ میں غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کی تجاویز شامل ہیں" ۔ دوسری طرف حماس نے بھی ٹرمپ کے امن منصوبے پر محتاط اور مثبت رد عمل کی رضامندی ظاہر کردی ۔ حماس کے مطابق وہ فوری مذاکرات کیلیے تیار ہے لیکن غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے قبل غیر مسلح نہیں ہو گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+