صمودد قافلے میں شامل اطالوی باشندے نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کر لیا

     نیوز ٹوڈے : ترکش میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "گلوبل صمود فلوٹیلا مشن" میں شامل کشتی ماری کرشن کے اطالوی کپتان (ماسو بورٹولازی) کو بھی صیہونی فوج نے حراست میں لے لیا تھا ، جس نے دوران قید جیل میں ہی اسلام قبول کر لیا اور ترکیہ پہنچنے پر اپنے ایمان لانے کی تصدیق بھی کر دی ـ میڈیا سے بات چیت کرتے پوۓ ماسو نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کیلیے قافلے میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں انسانیت کی مدد کیلیے یہ بہترین راستہ تھا ـ اطالوی نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا ـ

   وہ جس جیل میں قید تھے اس میں تمام مسلمان تھے جو ترکیہ سے تعلق رکھتے تھے ـ جب وہ نماز پڑھنے لگتے تو اسرائیلی فوجی ان پر تشدد کرتے جس پر مجھے اسلام کی سچائی کا احساس ہوا اور میں نے اسلام قبول کر لیا ـ ماسو کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں مجھے اپنے اندر بے پناہ سکون اور خوشی محسوس ہو رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+