عرب امارات کی خاتون ڈاکٹر صیہونی فوج کو چکمہ دے کر غزہ پہنچ گئیں

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "گلوبل صمود فلوٹیلا مشن" میں شامل 40 سے زائد کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے یرغمال بنا لیا تھا لیکن اب بھی کچھ کشتیاں غزہ کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ـ ایسی ہی ایک کشتی میں سوار عرب امارات کی خاتون نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ ہم مکمل طور پر محفوط ہیں اور جلد ہی غزہ پہنچنے والے ہیں  ـ خاتون کا کہنا تھا کہ ہماری کچھ کشتیاں اسرائیلی حملوں سے محفوظ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم غزہ میں امدادی سامان پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے ـ ڈاکٹر ظہیرہ کے مطابق بدھ کی صبح  ایک اسرائیلی جہاز ان کی کشتی کے نزدیک آیا تھا ـ

    ہمیں محسوس ہوا کہ شاید ہم بھی پھنس چکے ہیں لیکن ہماری کشتی اسرائیلی بحریہ کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئی ـ گلوبل صمود کے آفیشل اکاؤنٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے کم از کم 13امدادی جہاز روک لیے ہیں ـ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صیہونی فوج کوکشتیوں پر حملہ کرتے اور پانی کی توپوں سے کارکنان کو نشانہ بناتے بآسانی دیکھا جا سکتا ہے ـ 3 بچوں کی ماں ڈاکٹر ظہیرہ نے غزہ روانگی سے قبل اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا تھا کہ میں اس مشن کو ذمہ داری اور دل کی پکار سمجھ کر اس میں شامل ہوئی  ہوں اور وصیت بھی لکھ کر نکلی ہوں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+