وینزویلا میں امریکی سفارتخانے کو تباہ کرنے کی کوشش

     نیوز ٹوڈے : وینزویلا کی صدر (نکولس مادورو) کے مطابق ان کی سیکیورٹی فورسز نے امریکی سفارتخانے کو بم دھماکے سے اڑانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے ـ نکولس کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید خراب کرنے کیلیے یہ سازش تیار کی گئی سفارتخانے پر حملہ کرکے اس کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی جانی تھی ـ وینزویلا کے صدر کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی ذرائع سے حکومت کو یہ خبر موصول ہوئی کہ  دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر امریکی  سفارتخانے میں بم نصب کرنےکی تیاری کر رہے ہیں ، جس پر اس اطلاع کے فوری بعد سفارتخانے کے تحفظ کیلیے فوج تعینات کر دی گئی ـ مادورو  کا کہنا ہے کہ اس سازش میں ملوث عناصر کے نام بھی جلد ہی سامنے آ جائیں گے ـ2019

    میں امریکہ اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد امریکی سفارتخانے میں صرف حفاظتی عملہ مقیم ہے ـ یہ سازش ایسے وقت میں کی گئی جب امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تعلقات انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں ـ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر نے پچھلے ہفتے ہی عسکری قیادت سے ملاقات کی اور کہا کہ اس سے قبل تو صرف وینزویلا کے جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن اب اس کے اندرونی اہداف  پر بھی حملے کیے جائیں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+