حماس نے غزہ جنگ بندی منصبوے کیلیے پیش کیں 6 شرائط
- 08, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی نیوز ایجنسی "سی این این" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے جنگ بندی معاہدے کیلیے اپنی اہم شرائط پیش کر دیں ـ حماس کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ ایسا معاہدہ طے پاۓ جس سے فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی ہو ـ حماس کے سینئر رہنما اور ترجمان (فوزی برہوم) کے مطابق ان کی مذاکراتی ٹیم اس منصوبے پر کام کر رہی ہے ـ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کیلیے پیش کردہ شرائط درج ذیل ہیں ـ
نمبر 1 : مستقل اور جامع جنگ بندی جس سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت مکمل طور پر ختم ہو ـ نمبر2 : غزہ سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء ۔ نمبر 3 : غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد کا بغیرکسی رکاوٹ کے داخلہ ۔ نمبر 4 : گھروں سے زبردستی نکالے جانے والے فلسطینیوں کو واپس ان کے گھروں میں جانے دینے کی اجازت دینا ۔ نمبر 5 : اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی مکمل یقین دہانی ۔ نمر 6 : غزہ کی تعمیر نو کیلیے فوری طور پر قومی فلسطینی ماہرین کی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کا قیام ـ

تبصرے