افغان طالبان کی پہلی دفعہ روس میں منعقد ایشائی ملکوں کے اجلاس میں شرکت

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس میں ہونے والے افغانستان سے متعلق اجلاس میں "چین ، ایران ، بھارت ، پاکستان ، ازبکستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، روس اور چین" نے شرکت کی ـ اجلاس میں بیلا روس کے وفد نے بطور مہمان شرکت کی اور پہلی مرتبہ افغان وزیر خارجہ (امیر خان تقی) کی سربراہی میں افغانستان کا وفد بھی شریک ہوا ـ اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں نے اجلاس اعلامیے کے مطابق افغانستان کو ایک آزاد  ، خود مختار ، متحد اور پر امن ریاست کے طور پر مضبوط بنانے کے عزم کا وعدہ کیا ـ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور ان کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقعوں اور علاقائی تعاون کو بڑھانا ضروری ہے ـ

   اعلامیے میں اجلاس میں شامل ممالک کی جانب سے افغانستان کو صحت ، غربت کے خاتمے ، زراعت اور آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں شامل کرنے کی حمایت کی گئی ـ اجلاس میں افغانستان کی جلد از جلد خود انحصار اور پائیدار ترقی کی خواہش کا بھی اظہا رکیا گیا ـ اجلاس میں افغانستان کو علاقائی رابطوں کے نظام میں شامل کرنےکی حمایت کی گئی اور افغان عوام کیلیے انسانی امداد کے تسلسل کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ـ عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی کہ  سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہنگامی بنیادوں پر افغان برادری کیلیے انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+