مودی کی چال بازیوں نے بھارتی طالبعلموں کا امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا مشکل بنا دیا
- 08, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : مودی کی چال بازیوں نے لاکھوں بھارتی طالبعلموں کا مستقبل بھی تاریک کردیا ـ پہلے تو امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکہ میں زیر تعلیم بھارتی طالب علموں کو ڈگری کے حصول کے بعد امریکی کمپنیوں میں ملازمتیں نہیں دی جائیں گی ، اور بعد میں بھارتیوں کے محبوب ٹیک ویزے کی فیس بھی بڑھا کر 1 لاکھ کردی ـ ٹرمپ کا مقصد ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں صرف 15 فیصد غیر ملکی تعلیم حاصل کریں جس میں ہر ملک کے صرف 5 فیصد طالب علم شامل ہوں ـ ٹرمپ کے ان اقدامات سے بھارتی طالب علموں نے امریکہ چھوڑ کر دوسرے ملکوں کا رخ کرنا شرو ع کردیا ہے ـ 2024 میں 71 ہزار بھارتی طالب علم امریکہ آۓ تھے جبکہ 2025 میں آنے والوں کی تعداد صرف 41 ہزار ہے ، یعنی کہ بھارتی طالبعلموں کی تعلیم کے حصول کیلیے امریکی مد میں 44 فیصد کمی آئی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے